Nature Energy
دوستو بلاگ کے تو شروع سے شوقین ہیں لیکن اُردو میں بلاگ بنانے کا اتفاق پہلی دفعہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔جب میں نے اپنے دوست کو اس بارے میں بتایا تو کہنے لگا کہ تم فارغ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔اور فارغ لوگوں کا کام ہی ایسا ہوتا ہے۔۔۔۔جہاں کہیں مفت چیز کھیلنے کو ملی کھیلنے بیٹھ جاو۔۔۔۔حالانکہ صبح آٹھ بجے گھر سے نکلتا ہوں اپنی نوکری کرتا ہوں اور اُس کے بعد گھر آکر دو گھنٹے آرام۔۔۔۔پھر دوستوں کے ساتھ باڈی بلڈنگ کلب اس کے بعد دس بچے گھر جمع ہوہے ہوتے ہیں پڑھنے کے لیے جلدی جلدی اُن کو فارغ کر کے پھر کمپیوٹر کی شکل دیکھنا نصیب ہوتی ہے ایک ہماری والدہ محترمہ بھی ایسی ہیں کہ پورے محلوں کے بچوں کی ذمہ داری مجھ پر ڈالی ہوتی ہے۔۔۔۔اپنی یونیورسٹی کا کام مشکل سے کرتا ہوں دوسرا یہ ٹیوشن کا جنجھٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارے محلے میں ایک ماسی پدرو بھی رہتی ہیں اتنی لٹ ہیں کہ اُن کے بچوں کا رزلٹ سننے بھی مجھے بھیجتی ہیں۔۔۔۔۔۔ساتھ میں کہتی ہیں کہ بیٹا منصور یہ بچے پاس آنے چاہیے اب سکول والے نہ تو میری ماسی کے چاچے کے تایے ہیں جو ان بچوں کو پاس کروا دیں۔۔
0 Responses
Powered by Blogger.